Pages

Saturday 5 January 2013

[Blue Heaven] ........... قصص الانبیاء سے ماخوذ ......حضرت سلیمان عليه السلا م



........... قصص الانبیاء سے ماخوذ 

ایک مرتبہ حضرت سلیمان عليه السلام نہر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے کہ ان کی نگاہ ایک چیونٹی پر پڑی جو گیہوں کا ایک دانہ لے کر نہر کی طرف جارہی تھی ، حضرت سلیما ن عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے ، جب چیونٹی پانی کے قریب پہنچی تواچانک ایک مینڈ ک نے اپنا سر پانی سے نکالا اور اپنا منہ کھولا تو یہ چیونٹی اپنے دانہ کے ساتھ اس کے منہ میں چلی گئی، میڈک پانی میں داخل ہو گیا اور پانی ہی میں بہت دیر تک رہا ،
سلیمان عليه السلام اس کو بہت غور سے دیکھتے رہے ،ذرا ہی دیر میں مینڈک پانی سے نکلا اور اپنا منہ کھولا تو چیونٹی باہر نکلی البتہ اس کے ساتھ دانہ نہ تھا۔
حضرت سلیمان عليه السلام نے ا س کو بلا کر معلوم کیا کہ "ماجرہ کیاتھا اور وہ کہاں گئی تھی" اس نے بتایا کہ اے اللہ کے نبی آپ جو نہر کی تہہ میں ایک بڑا کھوکھلا پتھر دیکھ رہے ہیں ، اس کے اندر بہت سے اندھے کیڑے مکوڑے ہیں، اللہ تعالی نے ان کو وہاں پر پیدا کیا ہے، وہ وہا ں سے روزی تلاش کرنے کے لیے نہیں نکل سکتے' اللہ تعالی نے مجھے اس کی روزی کا وکیل بنایا ہے ، میں اس کی روزی کو اٹھا کر لے جاتی ہو ں اور اللہ نے اس مینڈک کو میرے لیے مسخر کیا ہے تاکہ وہ مجھے لے کر جائے ، اس کے منہ میں ہونے کی وجہ سے پانی مجھے نقصان نہیں پہنچاتا، وہ اپنا منھ بند پتھر کے سوراخ کے سامنے کھول دیتا ہے ، میں اس میں داخل ہو جاتی ہوں ، جب میں اس کی روزی اس تک پہنچا کر پتھر کے سوراخ سے اس کے منہ تک آتی ہوں تو مینڈک مجھے منہ سے باہر نکال دیتا ہے ۔ حضرت سلیما ن عليه السلام نے کہا: "کیا تو نے ان کیڑوں کی کسی تسبیح کو سنا " چیونٹی نے بتایا : ہاں! وہ سب کہتے ہیں : یا من لاینسانی فی جوف ہذہ اللجۃ "اے وہ ذات جو مجھے اس گہرے پانی کے اندر بھی نہیں بھولتا" ۔






--
***ALLAH IS GREATEST***

Human beings are members of a whole,

In creation of one essence and soul.

If one member is afflicted with pain,

Other members uneasy will remain.

If you've no sympathy for human pain,

The name of human you cannot retain!

%%%%%%%%%%%%%%%

--
To post to this group, send email to blue_heaven@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
blue_heaven+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/blue_heaven?hl=en_US?hl=en
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Blue Heaven" group.
To post to this group, send email to blue_heaven@googlegroups.com.
 
 

No comments:

Post a Comment